29 جون ، 2015
اسلام آباد...... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ملیحہ لودھی وزیر اعظم نواز شریف اور خارجہ امور کی ٹیم سے مشاورت کریں گی۔