29 جون ، 2015
پشاور.......پشاور کے محلہ حسینیہ میں 4بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے آلۂ قتل بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محلہ حسینیہ میں ہفتے کی شام چار بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان فضل القادر اور اس کے بیٹے فضل حسین کو متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے آلۂ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان نے ہفتے کی شام کو اندرون شہر محلہ حسینیہ میں واقع ایک گھر میں گھس کر چاروں بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔