29 جون ، 2015
کراچی......وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی ڈاکو نہیں،سراج الحق نے یہاں ڈاکو بھیجے ہوں تو الگ بات ہے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ، لگتاہے سراج الحق کو خیبرپختون خوا میں سیاست کرنے نہیں دی جا رہی، وہ قدرتی آفات پرصوبائی حکومت کا ہاتھ بٹانے کی بجائے سیاست چمکارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی ڈاکو نہیں،سراج الحق نے یہاں ڈاکو بھیجے ہوں تو الگ بات ہے، معلوم نہیں سراج الحق کو ڈراؤنے خواب کیوں آرہے ہیں، وہ خدا کا خوف کریں،اُلٹی سیدھی باتیں نہ کریں۔