29 جون ، 2015
کراچی......کراچی میں لو لگنے اور جسم میں پانی کی کمی کے باعث مزید 17افراد انتقال کرگئے۔ شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1166 تک جاپہنچی ہے۔ کراچی میں گرمی کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ مریضوں کا رش گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ضرور ہوا ہے لیکن اب بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جناح اسپتال میں365 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ سول اسپتال میں 148، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں یہ تعداد 232، لیاقت نیشنل میں 75، انڈس اسپتال میں 45 کورنگی اسپتال میں 14، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 6، اوجھا اسپتال میں 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 32، پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال میں 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال میں 23، پٹیل اسپتال میں 40،قومی ادارہ برائےامراض قلب میں41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے سے ہیٹ اسٹروک سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔