29 جون ، 2015
اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف نے سرکاری مصروفیات کی بنا پر آج کراچی کا دورہ ملتوی کردیا۔ وزیراعظم نے آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرنا تھا اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی، تاہم اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے کراچی کا دورہ ملتوی کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف اب بدھ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔