پاکستان
30 جون ، 2015

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے،طاہر القادری

 سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے،طاہر القادری

لاہور .......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا لندن سے لاہور پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے،کارکنوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، قتلوں کا حکم دینے والوں کی تلاش کیلئے جےآئی ٹی کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد میں 70روزہ دھرنے کے بعد 3 دسمبر کو علاج کیلئے اچانک بیرون ملک چلے گئے تھے،7ماہ بعد آج صبح لاہور ائیر پورٹ پہنچے توکارکنوں نے شاندار استقبال کیا،گاڑی پر پھولوں کی بارش کی گئی،بابو بینڈ کی دھنیں، گھوڑوں کا ڈانس،نوجوانوں کا بھنگڑا، غبارے چھوڑے گئے۔خواتین کارکنوں کے لبوں پر ویلکم ویلکم طاہر القادری کے گیت۔ اپنی رہائش گاہ پہنچے تو تھوڑا آرام کیے بغیر میڈیا سے گفتگو کر ڈالی،کہنے لگے نہتے کارکنوں کےقاتلوں کو سب جانتے ہیں،اس پر جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہتے کارکنوں کا خون بہانے کا منصوبہ وزیر اعظم ہاؤس میں بنا،وزیر اعلیٰ نے عملی جامہ پہنایا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 سو لوگ مر گئے کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں،ادارے بھی خاموش ہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ پر کوئی ڈیل نہیں کی، کوئی غیر جانبدار تفتیش کرنے والا آئے گا تو تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :