30 جون ، 2015
اسلام آباد....... دفتر خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے دورے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم کی مصروفیات کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے دورہ پاکستان کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم کی مصروفیات کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم امن سربراہ اجلاس کے شریک میزبان اور شریک صدر بھی ہوں گے۔