30 جون ، 2015
اسلام آباد........ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دو رکنی ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق 6یا 7ارکان کی ٹیم کی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے یا دارالحکومت میں موجودگی کی خبریں گمراہ کُن ہیں۔ وزارتِ داخلہ کی بار بار وضاحت کے باوجود نجانے کیوں ایسی بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ اس حساس مسئلے پر تمام امور سے میڈیا کو آگاہ رکھے گی، لہٰذا بلا جواز قیاس آرائی اور غیر مصدقہ خبروں کی تشہیر سے اجتناب کیا جائے۔