پاکستان
30 جون ، 2015

لاہور:فیروزوالا میں خود کو اڑانے والے دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

 لاہور:فیروزوالا میں خود کو اڑانے والے دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

لاہور........لاہور کے نواحی علاقےفیروزوالا کی پٹھان کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران مارے جانے والے اتوار کی شب چار دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی،خود کو دھماکے سے اڑانے والا دہشت گرد کا نام ابدالی تھا، وہ مرید کا رہائشی اورالقاعدہ پنجاب کا کمانڈر تھا۔ 2 دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑے گئے تھے۔فیروزوالا کی آبادی پٹھان کالونی میں پولیس اورحساس اداروں کارات گئے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن۔ زیر تعمیر مکان میں چھپے6 دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا 26 سالہ دہشت گرد ابدالی القاعدہ پنجاب کا کمانڈر اور مریدکے کا رہائشی تھا، اس نے جنوبی وزیرستان میں تربیت حاصل کی اور 23 جون کو 5 ساتھیوں سمیت لاہور پہنچا،حملہ آوروں کا ہدف مقتدر شخصیات تھیں۔ اتوار کی شب ان 5دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان کافی دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں3 دہشت گردہلاک اور دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے راکٹ لانچر،خودکش جیکٹیں،کلاشنکوفیں، پستول اورلیپ ٹاپس بھی ملے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اہم معلومات ملی ہیں،جس سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں خاصی مدد ملے گی۔

مزید خبریں :