پاکستان
30 جون ، 2015

بی بی سی رپورٹ سے پاکستان میں’را‘ کی مداخلت ثابت ہوگئی،سرفراز بگٹی

بی بی سی رپورٹ سے پاکستان  میں’را‘ کی مداخلت ثابت ہوگئی،سرفراز بگٹی

کوئٹہ .....وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ بی بی سی کی ڈاکومینٹری سے پاکستان میں "را "کے ملوث ہونے کی بات درست ثابت ہوگئی،پاکستان توڑنے کی سازشیں اب صرف بلوچستان ہی نہیں کراچی میں بھی نظر آرہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو دہشتگرد تنظیم قرار دےکر اس پر پابندی عائد کردینی چاہیے ۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن سے گرفتار 2افراد کو وزارت داخلہ کے حوالے کیا گیا ہے،گزشتہ رات کوہلو میں ذاتی رنجش پر 2گروپوں میں مسلح تصادم ہوا ،سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ بے امنی میں ’را‘ اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا ،بی بی سی کی ڈاکو مینٹری سے یہ بات سچ ثابت ہوئی ہے۔

مزید خبریں :