30 جون ، 2015
کوئٹہ ......فافن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کےحالیہ بجٹ اجلاس میں 58 فیصد اراکین اسمبلی غیرفعال رہے۔فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 65اراکین کے ایوان میں سے 38 اراکین نے بجٹ بحث میں حصہ نہیں لیا۔بحث میں حصہ نہ لینےوالوں میں 6 خواتین اور32 مرد اراکین شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے 15 ، نیشنل پارٹی کے6 اور جے یو آئی ف کے 3 اراکین نے بھی بجٹ بحث میں حصہ نہیں لیا۔بجٹ اجلاسوں میں 59فیصد اراکین پارلیمنٹ موجود رہے۔ وزیراعلی عبدالمالک بلوچ اورمشیرخزانہ میرخالد لانگو تمام اجلاسوں میں شریک ہوئے۔