پاکستان
30 جون ، 2015

سانحہ بلدیہ: فیکٹری مالکان کو پاکستان بلانے کیلئے جے آئی ٹی کا پولیس کو خط

سانحہ بلدیہ: فیکٹری مالکان کو پاکستان بلانے کیلئے جے آئی ٹی کا پولیس کو خط

کراچی ......کراچی میں بلدیہ ٹاون فیکٹری کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایف آئی اے اور پولیس کے اعلٰی افسران کو فیکٹری مالکان کو بیرون ملک سے واپس بلانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق 4 ماہ سے زائد عرصے سے بلدیہ ٹاون فیکٹری کے مالکان عبدالعزیز ، شاہد بھائیلا ، ارشد بھائیلا اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہیں، جس کی وجہ سے سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فیکٹری کے مالکان کو واپس بلانے کیلئے ایف آئی اے اور پولیس کے اعلٰی افسران کو خط لکھ دیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق فیکٹری مالکان کو واپس آنے کے کئی پیغامات بھیجے مگر کوئی جواب نہیں آیا۔تفتیشی حکام کا دعوی ہے کہ فیکٹری مالکان سے تفتیش کیے بغیر جے آئی ٹی مکمل نہیں ہوسکتی۔بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آتشزدگی سے 250 سے زائد افراد کی جانیں گئی تھیں۔

مزید خبریں :