30 جون ، 2015
نیویارک .......برگر بنانے والی مشہور کمپنی میکڈونلڈ نے 40 سال میں پہلی بار دنیا بھر میں اپنی کئی برانچز بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ یہ فیصلہ صارفین کی بدلتی ہوئی غذائی عادات کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، جس کے مطابق فاسٹ فوڈ کے شوقین بھی اب اسےصحت کیلئےاچھا نہیں سمجھتے۔ جس کے بعد کمپنی دنیا بھر میں اپنی برانچز کی تعداد کم کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔ میکڈونلڈ کے ترجمان نے بتایا کہ برانچز کی یہ بندش امریکا میں قائم 14 ہزار3 سو آوٹ لیٹس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ کمپنی نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں اپنے 7 سو آوٹ لیٹس بند کردیگی۔