01 جولائی ، 2015
بدین .....ضلع بدین میں نہری پانی کی قلت کیخلاف مختلف مقامات پر کاشتکاروں نے احتجاجی مظا ہرے کیے۔بدین کی دبی نہر،میر واہ اورشیر واہ میں نہری پانی کی قلت سنگین ہوگئی ہے ۔ پانی کی عدم فراہمی سے زرعی شعبہ شدید متاثر ہے، دھان کی فصل سوکھ کر تباہ ہو گئی ہے جبکہ اکثر علاقوں میں فصل کاشت ہی نہیں کی جا سکی ہے۔نہری پانی کی قلت کیخلاف کاشتکاروں نے پیرو لاشاری،ملکانی شریف،گولارچی میں مظاہرے کیے ۔ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کی کاشت کے وقت پانی کی قلت پیدا کرکے کاشتکاروں کو تباہ کیا جا رہے۔