دنیا
01 جولائی ، 2015

امریکی ریاست اوہایو اورمشی گن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلاب

امریکی ریاست اوہایو اورمشی گن میں طوفانی بارشوں کےبعد سیلاب

واشنگٹن .....امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے۔امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریاؤں میں طغیانی کے بعد تمام ریاستوں میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ریاست مشی گن اور اوہایو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ مشی گن کے علاقے ڈنڈی میں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،سیلابی پانی کئی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔ وسط مغربی ریاستوں کے کئی دریاؤں میں پانی فلڈ لیول سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :