01 جولائی ، 2015
ہانگ کانگ.....ہانگ کانگ میں چین سے دوبارہ الحاق کے 18 سال مکمل ہونے پر جشن منایا گیا ۔ہانگ کانگ میں چین کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے 18 سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ہانگ کانگ کے سربراہ Leung Chun-yingسمیت دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب میں لےیونگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کو علاقے میں بڑھتی ہوئی غربت اور دیگر مسا ئل پر فوری توجہ دینی چاہئے۔اس قومی تقریب میں شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہانگ کانگ نے 18سال قبل برطانوی کی عمل داری سے نکل چین سے الحاق کیا تھا۔