01 جولائی ، 2015
اینٹورپ.....ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ورلڈ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں کامیابی کے بعد برطانیہ نے اولمپکس 2016 کے لئے کوالیفائی کر لیا۔اینٹورپ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان میچ تیز رفتاری سے شروع ہوا، برطانوی ٹیم نے چوتھے منٹ میں پاکستانی گول پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کرس گرفتھ نے پہلا گول کردیا۔صرف پانچ منٹ بعد برطانیہ نے ایک اور گول کردیا، یہ گول ایلسٹر بروگون نے بنایا۔کھیل کے پہلےکوارٹر کا اختتام برطانیہ کی دو صفر کی برتری پر ہوا۔دوسرے اور تیسرے کوارٹر میںبھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے۔چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول تیسرے منٹ میں عمر بُھٹہ نے کیا، اس گول کے بعد پاکستانی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہہو سکی، یوں میچ برطانیہ کی جیت پر دو ایک کے اسکور پر ختم ہوا،شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے امکانات ہیں، اگر بھارتی ٹیم ملائیشیا کو کوارٹر فائنل میں ہرادے اور پاکستان اس ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلے تو گرین شرٹس کو اولمپک کا ٹکٹ مل جائے گا۔