02 جولائی ، 2015
بیجنگ......چین کےشمالی مشرقی صوبے مین جولائی کے مہینے میں برفباری نے شہریوں کو حیران کر دیا،صوبے جیلن کے پہاڑوں پر برفباری نے جہاں شہریوں کو حیران کیا وہیں ان کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔ 8ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور برفباری کو خوب انجوائے کیا ، سیاحوں کا کہنا تھاکہ انہوں نےجولائی کے مہینے میں برفباری کبھی نہیں دیکھی ،اس مہینے میں برفباری حیران کن ہے۔