02 جولائی ، 2015
لاہور......لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےپنجاب میں نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت کیلئےبڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔تحریک انصاف کےمرکزی رہنما جہانگیر ترین کی طرف سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اوربلدیاتی حلقہ بندیوں کی نئی تشکیل کولاہورہائی کورٹ کےروبروچیلنج کیا ہے،ان کا مؤقف ہےکہ حلقہ بندیوں کی تشکیل الیکشن کمیشن کا کام ہےمگرپنجاب حکومت نےیہ اختیار چھین لیا،اب حکومت اپنی پسندکی حلقہ بندیاں کرکےانتخابات میں منظم دھاندلی کرنا چاہتی ہے،عدالت نے دو ہفتوں میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتےہوئےکیس کی سماعت کیلئےبڑا بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔