02 جولائی ، 2015
پالی کیلے......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل سے پالی کیلے میں شروع ہوگا ،جہاں اب تک کوئی ٹیم ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔پالی کیلے میں اب تک تین ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور تمام کے تمام ڈرا ہوئے،لیکن اس بار سیریز کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیمیں جیت کیلئے اتریں گئی کیونکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سری لنکن ٹیم کا بھی ٹیسٹ ہوگاکہ وہ سنگاکار کے بغیر کیسے کھیلتی ہے۔ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہے،سری لنکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ یاسر شاہ ہوگا جو اب تک دو ٹیسٹ میچوںمیں 15وکٹیں لے چکے ہیں۔