پاکستان
26 جنوری ، 2012

وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقا ق لاسکتے ہیں،چوہدری نثار

وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقا ق لاسکتے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے غیر جانبدار الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی قیادت اور اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق بیانات پر وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں وضاحت نہ دی تو ان کے خلاف تحریک استحقاق لائی جاسکتی ہے۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا تھی تو پارلیمنٹ میں کرتے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائر منٹ قریب ہے، وہ نئے چیف الیکشن کمشنر کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت کے لئے فوری بل نہ لائی تو وہ کسی آئینی ترمیم میں اس کاساتھ نہیں دیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق حکومت من پسند سفارشات پر پارلیمنٹ کی مہر لگوانا چاہتی ہے، مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :