کھیل
03 جولائی ، 2015

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور .....سری لنکا کیخلاف ایک روزہ مقابلوں کیلئے پاکستان کی 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔اظہر علی قیادت میں سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں فاسٹ بالر محمد عرفان اور آل رائونڈر شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہےجبکہ احمد شہزاد ،محمد حفیظ ،مختار احمد اور محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ایک روزہ سیریز سے وہاب ریاض، حارث سہیل اورصیہب مقصودکو انجری کے باعث باہر رکھا گیا ہے۔ٹیم کے 16 کھلاڑیوں میںکپتان اظہر علی، شعیب ملک ،محمد عرفان ،احمد شہزاد، محمد حفیظ،مختاراحمد،محمد رضوان،بابراعظم ،یاسرشاہ،بلال آصف،عماد وسیم ، انورعلی،احسان عادل ، راحت علی ،اسد شفیق اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :