پاکستان
03 جولائی ، 2015

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے :وفاقی وزیر اطلاعات

 انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے :وفاقی وزیر اطلاعات

راولپنڈی.......وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کی اننگ ختم اورہماری اننگ شروع ہوجائے گی،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے لوگ اپنے لیے نیا علی باباتلاش کررہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید راول پنڈی میں انجمن فیض الاسلام کے زیر اہتمام ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ صرف ’’35پنکچر‘‘ نہیں عمران خان کے دیگر بیان بھی سیاسی تھے۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت کرنے والے اداروں کی مدد کرنا چاہئے تاہم پیسہ نفرت پھیلانے والوں کے ہاتھ نہیں جانا چاہیے۔

مزید خبریں :