04 جولائی ، 2015
کراچی .....کراچی کے علاقے ملیرجناح اسکوائر کے قریب واقع مدرسے پر رینجرزنے کاروائی کرکے 4 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کراچی کے علاقے ملیر جناح اسکوائر کے قریب رینجرز نے مسجد پر چھاپا مارکر پیش امام ریحان چشتی سمیت 4 افراد کوحراست میں لے لیا، جس کے بعد علاقہ مکین اور اہلخانہ سراپا احتجاج رہے۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری رینجرزحکام سے بات ہوئی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی کے بعد پیش امام کو رہا کردیا جائیگا۔