دنیا
04 جولائی ، 2015

ویانا ،عالمی طاقتوں سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ویانا ،عالمی طاقتوں سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ویانا .....ایران نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے مذاکرات کے دوران دیرپا معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ویانا سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ اپنے وڈیو بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی ڈیل پر متفق ہونے کیلئے ضروری ہے کہ سمجھوتے کیلئے نہ صرف جرات مندی دکھانا ہوگی بلکہ معقول حد تک لچک کا مظاہرہ بھی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک اچھی اور متوازن ڈیل ہوجاتی ہے تو اس سے دیگر عالمی مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کردیا کہ پابندیوں اور جبر کے ذریعے کسی معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :