پاکستان
04 جولائی ، 2015

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ:متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ:متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری

گوجرانوالہ .......گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے مقام سے تیسرے روز متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے ،2 بوگیاں نہر سے نکال لی گئیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ حادثے کی وجہ انجن کی ممکنہ خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔گوجرانوالہ کے ہیڈ چھناواں پل ٹرین حادثےکےتیسرے روز بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری آپریشن میں اس وقت نہر سے انجن اور3 بوگیوں کو باہر نکالنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ انجن اور تینوں بوگیاں نہر کے درمیان حصے میں گری ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے انھیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوےانتظامیہ نہر کے دونوں اطراف سے آپریشن کررہی ہے اور دونوں طرف ہیوی مشینری لائی گئی ہے، تاہم وہ تباہ شدہ انجن اور بوگیوں تک پہنچ نہیں پارہی ہیں۔ انتظامیہ نے پل کے تباہ ہونے سے بچ جانے والے حصے پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے تاکہ امدای کاموں میں استعمال ہونے والے ریلوے انجن کو تباہ شدہ حصے کی طرف لایا جائے۔دوسری جانب تحقیقاتی ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شواہد ملے ہیں کہ متاثرہ ٹرین کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جائےحادثہ کےقریب سےٹریک پرنٹ بولٹ اوررگڑ کے نشانات ملے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تخریب کاری سمیت دیگر امکانات بھی ابھی رد نہیں کیے گئے اور اس بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :