پاکستان
04 جولائی ، 2015

سائٹ کی گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والے آگ پر قابو پا لیا گیا

 سائٹ کی گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والے آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی ........کراچی کے علاقے سائٹ میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سائٹ کے علاقے ضیاء موڑ کے قریب صبح گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ کے 7 فائر ٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ صبح سویرے فیکٹری میں ملازم موجود نہ ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :