04 جولائی ، 2015
کراچی ..... محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے مختلف مقامات پر مطلع آبر آلود رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے چلنے والی تیز ہواوں کے پیش نظر آج موسم خوشگوار جبکہ کئی مقامات پر بادل بھی چھائے رہینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت کم سے کم 29 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ آج ہوا میں نمی کا تناسب بھی 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔