04 جولائی ، 2015
ملتان .....ملتان میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی ۔ پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا ۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد کےعلاقے امب والا میں مبینہ طور پرمردہ جانورکا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا کہ اہل علاقہ کےاحتجاج پر پولیس حرکت میں آئی اور قصاب کو گوشت فروخت کرنےوالا ملزم دھر لیا، تاہم مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصاب فرار ہوگئے۔ پولیس نے وٹرنری ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ مردہ جانوروں کےساتھ گدھےکاگوشت فروخت کرنے کے واقعات بھی منظر عام پر آتے رہیں ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جاتی۔