04 جولائی ، 2015
گوجرانوالہ ......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔ان کا کہنا ہے کہ فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات انجام دے رہی ہے،پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آرمی ایوی ایشن بیس راہ والی پہنچے جہاں فوجی حکام نےان کا استقبال کیا۔کورہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں وزیراعلیٰ کو ٹرین حادثے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔فوجی حکام نے ریسکیوسروسز سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ان کاکہنا تھا کہ ٹرین حادثےپر ہرآنکھ اشکبارہے،پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تاریخی اورمثالی خدمات انجام دے رہی ہے۔ بریفنگ کے بعد شہباز شریف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ٹرین حادثےمیں زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔