کھیل
04 جولائی ، 2015

وزیر اعظم نے ہاکی ٹیم کی شکست پر رپورٹ طلب کر لی،کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم نے ہاکی ٹیم کی شکست پر رپورٹ طلب کر لی،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد.......قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارگردگی پر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کرتے ہو ئے ہاکی فیڈریشن اور وزارت کھیل سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی گزشتہ روز کی ناقص کارکردی شرمندگی کا باعث ہے،فیڈریشن اور وزرات وضاحت کریں کہ تین بار کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا یہ حال کیوں ہوا۔وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے ہاکی ٹیم کی حالیہ ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پہلی مر تبہ اولمپکس کے لئے کولیفائی نہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو شکست کی اور ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے سیکٹری آئی پی سی اعجاز چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکلیل دے دی کمیٹی کے دیگر ممبران میں کرنل ریٹائر مدثر اصغر شہباز احمد سینئر خواجہ محمد جنید اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرہ بھی شامل ہیں۔کمیٹی شکست کی وجوہات اور ہاکی کی بہتری کی سفارشات ایک ہفتے میں وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

مزید خبریں :