پاکستان
14 مئی ، 2012

صدر اور غیرآئینی وزیراعظم کو کوئی مہذب معاشرہ تسلیم نہیں کرتا،رانا ثناء

صدر اور غیرآئینی وزیراعظم کو کوئی مہذب معاشرہ تسلیم نہیں کرتا،رانا ثناء

لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی آڑ میں جس طرح لوٹ مار کی اس کی مثال نہیں ملتی، گورنر پنجاب کو بے بنیاد پروپیگنڈے کی ذمے داری سونپی گئی ہے، وہ اپنی حدود میں رہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ صدر اور غیرآئینی وزیراعظم کو کوئی بھی مہذب معاشرہ تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کرنا بغاوت نہیں، لوڈ شیڈنگ پر امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :