پاکستان
14 مئی ، 2012

سانحہ گیاری ،یسکیو آپریشن 38ویں روز میں داخل

گیاری… سیاچن میں گیاری سیکٹر میں7اپریل کوبرفانی تودے کے ملبے تلے دب جانے والے پاک فوج کے139اہلکاروں اور سویلین کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پیر کو38 ویں روز میں داخل ہوگیا تاہم سانحہ کا شکار افراد کے زیر استعمال چند اشیاء کے علاوہ کوئی پیش رفت نہ ہو سکی‘ امدادی ٹیمیں تودے تلے دبے افراد تک پہنچنے میں ناکامی کے باوجود مکمل تندہی سے امدادی کام میں مصروف ہیں ۔ پیر کو ریسکیو ذرائع کے مطابق سخت موسمی حالات اور انتظامی مشکلات کے باوجود امدادی کاموں کیلئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن کوششیں کی جاری ہیں ، حکام کے مطابق مختلف مقامات پر کھدائی کا کام جاری ہے،تاحال امدادی کاموں میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :