07 جولائی ، 2015
کراچی......کے الیکٹرک کے ترجمان اسامہ قریشی کا حالیہ بریک ڈاؤن سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بن قاسم سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے دھماکا ہوا،جس کی وجہ سے شہر کے اکثر حصے میں بجلی چلی گئی ، تاہم 3سے 4گھنٹے میں شہر بھر میں بجلی کی بحالی کی امید ہے ۔اسامہ قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پورے شہر میں بلیک آؤٹ نہیں ہواہے۔