07 جولائی ، 2015
کیپ ٹاؤن.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، بحیثیت قوم دہشت گردی کواکھاڑ پھینکیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ میں ڈیفنس کالج اینڈ انسٹیٹیوٹ آف سیکورٹی اسٹڈیز کے دورے کے موقع پرکہی۔ خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کی ابھرتی ہوئی اور سب سے پرعزم قوم ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی جیت پاکستان کی مشترکہ کامیابی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بحیثیت قوم دہشت گردی کو خطے سے اکھاڑ پھینکیں گے۔