07 جولائی ، 2015
اسلام آباد......25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی تک بلدیاتی انتخابات کے لیے 42 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپنا ناممکن ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عید کی پانچ چھٹیوں کی وجہ سے بھی پرنٹنگ ممکن نہیں رہی، اس صورت حال سے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔