پاکستان
08 جولائی ، 2015

ڈی جی خان، گوجرانوالا اور سیال کوٹ میں طوفانی بارشیں

ڈی جی خان، گوجرانوالا اور سیال کوٹ میں طوفانی بارشیں

سیالکوٹ.......ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے بعد فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ پشاور میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر پہلی بار درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ کے بعد گوجرانوالہ میں بھی تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیاہے۔ ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، میں پنجاب حکومت کی جانب سےفلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام متعلقہ سرکاری اداروں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :