08 جولائی ، 2015
کوئٹہ .....انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جناب آفتاب احمد لون کرینگے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس میں سرکاری گواہوں کو طلب کیاتھا،گزشتہ سماعت پر کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو کو بھی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنی دیتے ہوئے آج عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔