08 جولائی ، 2015
کراچی.......کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر رات تقریباً 9 بجے سے بجلی معطل ہے۔ کراچی شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طورپر بند ہےجبکہ بجلی کی بندش سے 72انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی ۔ایکسیئن کراچی واٹربورڈ لعل بخش سموں نے جیونیوز کوبتایا کہ کراچی میں بجلی کےبریک ڈاؤن سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی معطل ہے۔ اس بریک ڈاؤن کے باعث رات 8 بجکر50 منٹ سے کراچی کو پانی کی فراہمی مکمل بندہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کو 10 پائپ لائنوں کے ذریعے 615 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی بند ہونے سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی، جس کی مرمت میں ایک سے 2دن لگیں گے۔