پاکستان
08 جولائی ، 2015

کراچی،حیدرآباد،سکھرمیں 2 دن کیلئےموٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی

کراچی،حیدرآباد،سکھرمیں 2 دن کیلئےموٹرسائیکل ڈبل سواری پرپابندی

کراچی .....حکومت سندھ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں 2 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں دفعہ 144 کے تحت آج 8 اور کل 9 جولائی کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پولیس حکام کی جانب سے پابندی کیلئے درخواست کی گئی تھی ۔ پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنیِٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :