08 جولائی ، 2015
لاہور .....لاہور ہائیکورٹ نےماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کےقابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونےبارے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت کےروبرو ایان علی کےوکیل خرم کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو ایان علی نےجودرخواست ضمانت دائر کی تھی،وہ کسٹم اپیلیٹ بنچ کے روبرو دائر کی گئی تھی،اس بنچ کی طرف سے درخواست مسترد کئےجانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کےدائرہ اختیار کی آئینی شق کے تحت نئی درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کو کسٹم اپیلیٹ بنچ کےفیصلےکیخلاف درخواست کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے،اس پر عدالت نےایان علی کی درخواست ضمانت کےقابلِ سماعت ہونےیا نہ ہونےبارے فیصلہ محفوظ کر لیا۔