پاکستان
08 جولائی ، 2015

کراچی میں رینجرز کا آپریشن، گیلپ پاکستان اور جیو نیوز کا سروے

کراچی میں رینجرز کا آپریشن، گیلپ پاکستان اور جیو نیوز کا سروے

کراچی.......کراچی میں رینجرز آپریشن کے بارے میں گیلپ پاکستان اور جیو نیوز کے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 65 فی صد افراد رینجرز آپریشن سے مطمئن ہیں۔ ستائیس مارچ سے چار اپریل تک کیے جانے والے سروے کے مطابق کراچی میں رینجرز آپریشن سے 37 فی صد افراد بہت زیادہ مطمئن اور مزید 28 فی صد کسی حد تک مطمئن ہیں، پانچ فی صد افراد نہ مطمئن ہیں نہ نامطمئن، نو فی صد افراد رینجرز آپریشن سے غیر مطمئن نظر آئے، مزید 17 فی صد افراد اس آپریشن سے بہت زیادہ غیرمطمئن تھے۔ چار فی صد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز کی کارکردگی سے متعلق یہی سوال بیس سے بائیس اکتوبر 2014ء کے درمیان کیا گیا تو 32 فی صد افراد اس سے بہت زیادہ مطمئن نظر آئے، مزید 41 فی صد افراد نے کہا کہ وہ رینجرز کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن ہیں۔ گیارہ فی صد نہ مطمئن تھے نہ نامطمئن۔ چار فی صد کسی حد تک نامطمئن تھے۔ چھ فی صد بہت زیادہ نامطمئن تھے جب کہ چار فی صد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ حالیہ سروے کے دوران اس سوال پر کہ کیا رینجرز کا کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے؟ 78 فی صد نے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چاہیے جب کہ 21 فی صد نے کہا کہ جاری نہیں رہنا چاہیے۔ ایک فی صد نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس سوال پر کہ کیا آپ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کو سیاسی سمجھتے ہیں یا غیر سیاسی؟ 63 فی صد افراد نے کہا کہ رینجرز آپریشن غیر سیاسی ہے، جب کہ 36 فی صد نے آپریشن کو سیاسی قرار دیا۔ ایک فی صد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :