پاکستان
08 جولائی ، 2015

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

کراچی.......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور کراچی سمیت صوبے بھر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایت کے ازالے کے لیے مربوط لائحہ عمل دینے پر زور دیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے صوبے باالخصوص کراچی کو جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :