08 جولائی ، 2015
کراچی.......پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کے لیے رینجرز کو اختیارات دیے جائیں ،ایاز لطیف پلیجو کہتےہ یں رینجرز کی مخالفت ،ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی حمایت ہے ۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان اور دیگر رہنمائوں نے رینجرز کےحق میں قرارداد جمع کرائی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتےہیں کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، رینجرزکو بھتا خوری، کرپشن، دہشت گردی، ٹارگٹ کلرز اورلینڈ مافیاسے نمٹنےکیلئےاختیارات دیےجائیں، ضرورت پڑی تو رینجرز کےلیے سڑکوں پر بھی آئیں گے۔ قومی عوامی پارٹی کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں رینجرز، پولیس، نیب، ایف آئی اےکا اختیار اور مدت بڑھائی جائے،رینجرزکی مخالفت درحقیقت ٹارگٹ کلرز، چائناکٹنگ اور کرپٹ وزراکی حمایت ہے۔