08 جولائی ، 2015
لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکنان،عوام ، ماؤں بہنوں اوربزرگوںکابڑاکردارہے۔انہوں نے یہ بات آج قصبہ علی گڑھ سیکٹرسے تعلق رکھنے والے بزرگ کارکنوں اورشعبہ خواتین کی کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں کئی بارسخت کٹھن اورآزمائش کے دور آئے لیکن ہرکڑے وقت میں قصبہ علی گڑھ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے کارکنوںاورعوام نے تمام ترکٹھن حالات میں بھی ایم کیوایم کا ساتھ نہیں چھوڑااورآج بھی وہ تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود جس طرح ہمت وحوصلے سے کام کررہے ہیںاس پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین اورسلام پیش کرتاہوں۔ اس موقع پر خواتین اوربزرگوں نے الطا ف حسین کویقین دلایا کہ چاہے کیسے ہی حالات ہوں وہ ایم کیوایم کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورآپ کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد نے اردو کے معرو ف ناول نگا ر عبد اللہ حسین (مرحوم )کے گھر جا کر ان کی بیو ہ ڈاکٹر فرح اور بیٹی نور سے ملاقات کی اورایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ وفد میں سینٹر ل پنجاب ایڈ ہاک کمیٹی کے ارکان میان راشد اور ڈاکٹر رحمان رانا دیگر ذمہ داران شامل تھے۔