14 مئی ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر اپوزیشن کا حق ہے، آئندہ چیف الیکشن کمشنر چھوٹے صوبے سے ہوگا۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر اپوزیشن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے نام کی منظوری دو تہائی اکثریت سے ہونی چاہئے، ہم نے کچھ نام تجویز کئے ہیں، ان ججز کا تعلق چھوٹے صوبوں سے ہے۔