پاکستان
08 جولائی ، 2015

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، اسفند یار

 افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں، اسفند یار

پشاور........عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لیے اس قسم کی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں، اب جبکہ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے تو اُمید ہے کے اس کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہچایا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران کٹھن مراحل آنے کے بھی امکانات ہیں تاہم اس کا خوش اسلوبی سے سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مذاکراتی عمل سے لوگوں کی بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں اور اس کی کامیابی کیلئے تما م تر کوششیں بروئے کار لانی ہوں گی کیونکہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے ۔ اسفند یار ولی نے افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں :