پاکستان
08 جولائی ، 2015

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئےتوانائی منصوبےروشنی کی کرن ہیں،حمزہ شہباز

لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئےتوانائی منصوبےروشنی کی کرن ہیں،حمزہ شہباز

لاہور........مسلم لیگ ن کےرہنما حمزہ شہبازشریف کاکہناہےکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلیےتوانائی منصوبےروشنی کی کرن ہیں،جن کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے، کالاباغ ڈیم سیاسی مصلحتوں کا شکا ر نہ ہوتا تو 6ہزارمیگاواٹ سستی بجلی مل رہی ہوتی ۔ حمزہ شہباز شریف نےلاہورمیں ایوان کارکنا ن تحریک پاکستان میں بچوں کےنظریاتی سمر کیمپ کی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کاکہناتھا کہ کسی کے پاس جادوکی چھڑی نہیں،جو لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا فوری خاتمہ ممکن ہو سکے،حکومت کوشش کررہی ہےاور اللہ راستے نکالتا ہے۔حمزہ شہباز کاکہناتھا کہ راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس منصوبےکے بعد ملتان میں یہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، جبکہ لاہور میں پونے2ارب ڈالر کی لاگت سے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ سابق صدر رفیق تارڑ کاکہناتھا کہ زیرِتکمیل منصوبےمکمل ہوگئے تو اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی۔ آخرمیں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیےگئے۔

مزید خبریں :