08 جولائی ، 2015
اوسلو.......وزیراعظم نوازشریف نے اوسلو میں خواتین کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ جی ہاں، وزیر اعظم نواز شریف نے کرکٹ کھیلی بھی ہےاور اب بھی کھیلتے ہیں ، کرکٹ اور وزیراعظم نواز شریف کا رشتہ کہیں بھی ہوں ٹوٹتا نہیں ہے ،چاہے وہ کہیں بھی ہوں ۔ اوسلو میں وزیراعظم نواز شریف نے نارووین وزیراعظم کے ساتھ خواتین اسپورٹس کلب میں بیٹنگ کی اور کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر ان کا بھی بیٹنگ کا شوق امڈ آیا ،وزیراعظم نے پورا ایک اوور کھیلا اور ہر بال پر ہٹ لگائی !