08 جولائی ، 2015
لاہور........ مسلم لیگ ق کےصدرچودھری شجاعت حسین نےنیب کیسزکے حوالےسےخودکو ٹرائل کےلئےپیش کردیا۔انہوں نےسپریم کورٹ سےمطالبہ کیاکہ نیب کی فہرست میں دئیےگئے150کیسز کے فوری اورسمری ٹرائل کیلئے کمیشن تشکیل دیاجائے جو کھلی سماعت کے بعد 12گھنٹے میں فیصلہ سنائے۔ لاہورسےجاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نےکہاکہ نیب کی فہرست کےحوالےسےان کی کمیشن بنانےکی تجویز پرعمل کر لیاجائے تو یہ معاملہ ہمیشہ کیلئےختم ہو جائے گا۔ ان کاکہناتھا کہ مجوزہ کمیشن صبح 9بجےسماعت شروع کرےاور رات 9بجےفیصلہ سنادے، کمیشن کی تمام کارروائی کی لائیوکوریج کی اجازت ہونی چاہئے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ نیب کی فہرست میں دئیے گئے 150کیسز کوفلٹر کر کےسنجیدہ ترین کیسز کی سماعت شروع کی جائے تو یہ معاملہ احسن طریقےسے حل ہوجائے گا،انہوں نے پیشکش کی کہ سب سے پہلےان کاٹرائل کیا جائے تو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔